Monday, July 17, 2023
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امریکی اعانت سے منصوبہ کا آغاز
Dr. Jassim Taqui
DG, Al-Bab Institute for Strategic Studies
Islamabad July 18, 2023:
بہتری اور سبز ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کر کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کی بحالی کی استطاعت میں اضافہ کرنا ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) پچاس لاکھ ڈالر کی اعانت سے یہ منصوبہ چلا رہا ہے جبکہ رواں ہفتہ گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) کی جانب سےاس منصوبہ کے لیے ساڑھے چھ کروڑڈالر کی اعانت بھی منظور کی گئی ہے۔ کوکا کولا فاؤنڈیشن نے پچاس لاکھ ڈالر اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے اس منصوبہ کے لیے اٹھارہ لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں۔ مجموعی طور پر سات کروڑ اٹھتّر لاکھ ڈالر پر مشتمل موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیےپاکستان کی بنیادی صلاحیت میں اضافہ کے لیے یہ اب تک سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا کہ امریکی حکومت ریچارج پاکستان منصوبہ کوپانی کی کمی کا شکار علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ اور اقتصادی مواقع کی فراہمی کے لیے صورتحال کی ہیئت تبدیل کرنے والے منصوبے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جی سی ایف، کوکا کولا فاؤنڈیشن اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے اشتراک سے جاری اس منصوبہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکے گا اوریہ بغیر کسی مشکل کے پاک۔امریکہ سبز اتحاد لائحہ عمل کے ساتھ ہم آہنگ ہو گا۔
حکومت پاکستان کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اس سلسلے میں وزارت آبی ذرائع اور وفاقی فلڈ کمیشن اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اشتراک کرے گی تاکہ سندھ طاس میں سیلاب اور قحط سالی سے بچا جاسکے، مہلک گیسوں کا اخراج روکا جا سکے اور سبز پالیسیوں کو فروغ دیتے ہوئے اس سلسلے میں پالیسی سازی، قانونی، باضابطگی اور ادارہ جاتی ماحول قائم کیا جاسکے جس سے سبز ماحول کے اقدامات کو تقویت حاصل ہو۔ اس منصوبہ کا ایک اور مقصد ملازمت کے موجودہ مواقع میں بہتری لانا اور ایسے منصوبوں کو فروغ دنیا ہے جو ۲۰۲۲ء کے سیلاب کے بعد ماحولیاتی تبدیلیوں کو برداشت کرتے ہوئے زراعت، جنگلات، پانی اور نکاسی کے شعبوں میں انفرادی اور نظام کی کمزوریوں کو دُور کریں۔
اس پروگرام پرخیبر پختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور رمک ، سندھ کے ضلع منچھر، اور بلوچستان کے ضلع چکّر لحری میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ امیدہے کہ اس منصوبہ سے سات لاکھ افراد مستفید ہونگے اور یہ منصوبہ اس بات کا غماز ہے کہ کس طرح مختلف شراکت دار پاک۔امریکہ سبز اتحاد لائحہ عمل کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
U.S. Ambassador Blome’s Meeting with Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar
U.S. Ambassador Blome’s Meeting with Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar The below is attributable to U.S. Mission Spokes...
-
The Indian Unsafeguarded Nuclear Program Dr. Jassim Taqui The ISSI organized a book-launching function titled, “Indian Unsafeguarded Nuclear...
-
Remarks by DCM Andrew Schofer at the International Conference on Combating Trafficking and Bonded Labor of Women and Girls in Pakistan Ser...
No comments:
Post a Comment